ایس بی سی اے کی کارروائیاں، 4 غیرقانونی شادی ہالز سمیت مختلف غیرقانونی تعیرات کو منہدم وسربمہر کر دیا گیا

منگل 25 فروری 2020 18:19

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) ایس بی سی اے کی بڑی کارروائیوں مین 4 غیرقانونی شادی ہالز سمیت مختلف غیرقانونی تعیرات کو منہدم وسربمہر کر دیا گیا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معززسپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول (ایس بی سی ای) کی جانب سے بڑے پیمانے پرانہدامی مہم جاری ہے، اس سلسلے میں ایس بی سی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آشکار داور کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں خلاف ضابطہ شادی ہالز، کمرشل ،اضافی منزلوں سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف نان اسٹاپ کارروائیاں جاری ہیں۔

متعدد تعمیرات کو منہدم وسربمہر کردیا گیا جبکہ اس دوران کئی جگہوں پر بھاری مشینری کا بھی استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے ملیر ٹائون میں زریاب میرج ہال، حُنین گرائونڈ، شاہی قلعہ لان اور بلقیس میرج ہال کھوکھراپار سمیت 4 غیرقانونی شادی ہالزکو مکمل منہدم کر دیا گیا۔ ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے جمشید ٹائون میں پلاٹ نمبر 58-R، بلاک 6، پی ای سی ایچ ایس پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھت، پلاٹ نمبر B-196، خدادادکالونی پر تیسری منزل کی پریکاسٹ چھت، پلاٹ نمبر 448،عامل کالونی پر گرائونڈ پلس تیسری منزل تک پارٹیشن دیواروںاور سامنے کی جانب کی تعمیرات ،اورلازمی کھلی جگہ کی خلاف ورزی کے میں پلاٹ نمبر 712/9،فاطمہ جناح کالونی پر سامنے کی جانب اورپلاٹ نمبر 52،سولجربازار کے گرائونڈفلور کی تعمیرات کومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر 10،بلاک 7&8،ایم سی ایچ ایس پر استعمال اراضی کے زمرے میںغیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔

علاوہ ازیں صدرٹائون کے علاقے گارڈن ویسٹ میں پلاٹ نمبر12-GRW،گرائونڈفلور کی آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر 26-GRW،پر ساتویں منزل کی پارٹیشن دیواروںکو منہدم کردیااور پلاٹ نمبر 57-GRW اورپلاٹ نمبر 20/D-GRW،پرگرائونڈفلورجبکہ کلفٹن کے علاقے میں پلاٹ نمبر BC-09،بلاک 5،پر غیرقانونی 4دکانوں کوسربمہرکردیاگیا۔دریں اثناء ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے لیاقت آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر 27/8،بی ایریامیں پانچویں منزل کی آرسی سی چھت ،چھٹی منزل کے کالمزاور پارٹیشن دیواروں ،پلاٹ نمبر A-31/10، بی ون ایریاپر چوتھی منزل کی دیواروں اور آرسی سی چھت،اورناظم آباد کے علاقے میں محتسب اعلیٰ کے حکم پر پلاٹ 4/5،بلاک 2-G،پر دوسری منزل کی تعمیرات کومکمل منہدم کردیاجبکہ ایک اورٹیم نے گلبرگ ٹائون فیڈرل بی ایریا میں پلاٹ نمبر L-105 اورL-106،بلاک 12،پر پہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پر تعمیرات اور پلاٹ نمبر A/1،بلاک 8،پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں،کومنہدم کردیاگیا۔

مزید براں ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں کی جانب سے کارروائی میں اورنگی ٹائون میں پلاٹ نمبرD-87،سیکٹر11پردُعا وی آئی پی پلیس نامی شادی ہال سمیت دکانوں اورپلاٹ نمبر ST-01،13-Hپر غیرقانونی بکنگ آفس کی تعمیرات کومنہدم کردیا،شاہ فیصل ٹائون میں سروے نمبر 296،پرواقع 6غیرقانونی مکانوں کی تعمیرات،پلاٹ نمبر125،محمدعلی شہید پر غیرقانونی دکانوں کو منہدم اورپلاٹ نمبر 407/1شاہ فیصل کالونی پر دکانوں کو سربمہرکردیاگیا جبکہ لانڈھی ٹائون پرSB-11،سیکٹر27کورنگی ٹائون شپ پر چوتھی اورتیسری منزل کی آرسی سی چھت کومنہدم کردیاگیا۔

مذکورہ بالاانہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئیں جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کے لئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی ان کے ہمراہ وہاں موجود تھی۔