27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کو’’تاریخی سرپرائز‘‘ دے کر اسکا تکبر خاک میں ملایا،

مودی سرکار نے بھارتی مسلمانوں پر مظالم ڈھا کر دو قومی نظریے کو سچ ثابت کر دیا، ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا واک کے شرکاء سے خطاب

بدھ 26 فروری 2020 17:36

27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کو’’تاریخی سرپرائز‘‘ دے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ’ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کو’’تاریخی سرپرائز‘‘ دے کر اس کا تکبر خاک میں ملایا ،ْدو بھارتی طیاروں کو تباہ اور پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو زندہ گرفتار کیا گیا ،ْ انہوں نے یہ بات گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باغبانپورہ میں واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی ،ْ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 27 فروری یوم تشکر جبکہ بھارت میں یوم شرمندگی کے طور پر جانا جائے گا ،ْآپریشن ’’سوفٹ ریٹورٹ‘‘ کی تاریخی کامیابی ہمارے ماتھے کا جھومر ہے ،ْ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بھارت 27 فروری کو ہونے والی سبکی کبھی نہیں بھول سکے گا ،ْ بھارت نے 72 برس میں کئی بار پاکستان کو جنگ کی جانب اکسایا ،ْ اللہ کریم کے فضل اور بہادر افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ہم ہمیشہ سرخرو ہوئے، انہوں نے کہا کہ دشمن کے مقابلے کیلئے تمام قوم یک جان ہو کر اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گرد نریندر مودی نے بھارتی مسلمانوں پر مظالم ڈھا کر دو قومی نظریے کو سچ ثابت کر دیا ،ْپاکستان کے دشمن یاد رکھیں ہم آپ کی شرارت کے جواب میں ہمیشہ ’’سرپرائز‘‘ دیں گے ،ْواک میں پرنسپل ڈاکٹر فرزانہ کشور، اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔