علی حسن زرداری اور دیگر کے خلاف اربوں کی کرپشن کیس میں اہم پیش رفت

نیب نے ملزمان کیخلاف اب تک ہونے والی انکوائری سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا

جمعرات 27 فروری 2020 19:15

علی حسن زرداری اور دیگر کے خلاف اربوں کی کرپشن کیس میں اہم پیش رفت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے مبینہ فرنٹ مین علی حسن زرداری اور دیگر کے خلاف اربوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ پر نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت , نیب نے ملزمان کیخلاف اب تک ہونے والی انکوائری سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا ،سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں آس علی زرداری کے مبینہ فرنٹ مین علی حسن زرداری اور دیگر کے خلاف نیب انکوائردی سے متعلق سماعت ہوئی جہاں نیب نے عدالت کو بتایا کہ رکن صوبائی اسمبلی علی حسن زرداری اور نے 530 بلین کی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،ملزم کی 60 مختلف جائیدادوں اور بنک اکاونٹس کا سراغ لگا چکے ہیں،ملزم اور اس کے ساتھیوں کی جائیدادوں اور مختلف اثاثوں کی تحقیقات جاری ہیں،تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن اور ڈی سی نواب شاہ اور دیگر کو بھی خطوط لکھ دیے ہیں،تحقیقات مکمل نہ ہونے پر تاخیر پر چیف جسٹس نیب حکام پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ 3 ماہ میں تحقیقات مکمل کی جائے عدالت کا کہنا تھا کہ نیب کے تفتیشی افسر بروقت تحقیقات مکمل نہیں کریں گے تو ڈی جی نیب کو طلب کریں گے، جبکہ عدالت نے علی حسن زرداری، غلام محمد سموں، وزیر میمن، محمد خان زرداری اور دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی