
او آئی سی کا اہم وفد یوسف الدوبے کی قیاد ت میں مظفرآباد پہنچ گیا ،صدر آزاد کشمیر سے طویل ملاقات
او آئی سی کی مسئلہ کشمیر پر جرات مندانہ حمایت کو کشمیری تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان مسئلہ کشمیر او آئی سی کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے ، کشمیریوں کے ساتھ پورے استقلال کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یوسف الدوبے
بدھ 4 مارچ 2020 21:57
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن اور سلامتی کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرُ امن حل ناگزیر ہے ۔
اُنہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گزشتہ سال پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اقدامات کو واپس لے ۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور محاصرہ ختم کرے اور کشمیریوں کے بنیادی شہری حقوق فی الفور بحال کرے ۔ اُنہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی 2018 اور 2019 کی رپورٹ میں پیش کی گئی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور انسانی بحران کو حل کیا جا سکے ۔ اسلامی تعاون تنظیم کے کے وفد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مختلف پارلیمنٹیرین سے ملاقاتیں کر کے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اہم بات چیت کی اور مسلمان ممالک کے اہم فورم کو مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے متحرک کردار ادا کرنے کے حوالے سے بات چیت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم میں نہ صرف 1994میں کشمیر رابطہ گروپ تشکیل دیا اور بعد میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کیا جو آج ہمارے درمیان موجود ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اُنہوں نے اپنے حالیہ دورہ جدہ کے دوران اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کر کے اُن سے درخواست کی تھی کہ وہ او آئی سی کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد آزاد کشمیر بھیجیںجس کے جواب میں کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی یوسف الدوبے کی قیادت میں یہ وفد آزاد کشمیر کا دورہ کر کے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے زمینی حقائق جاننے کے لیے مظفرآباد پہنچا ہے ۔ اُنہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے کشمیری عوام اور پاکستان کے اُصولی موقف پر پوری جرات اور استقلال کے ساتھ کھڑے رہنے پر کشمیری عوام کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والے کشمیریوں کو اسلامی تعاون تنظیم سے بہت توقعات وابستہ ہیں اور وہ یہ اُمید رکھتے ہیں کہ مسلم اُمہ کے اس پلیٹ فورم سے اُن پر ہونے والے ظلم و ستم اور اُن کی آزادی اور حق خود ارادیت کی جدوجہد کے لیے موثر آواز بلند کی جائے گی ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت دنیا کے 57 ممالک کی طرف سے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت سے خوفزدہ ہے ۔ صدر سردار مسعود خان نے اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ اپنے مستقل انسانی حقوق کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے بھارت کے خلاف معاشی پابندیوں اور آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی اور آزاد خطے میں تعلیم اور معاشی ترقی کے لیے پیش کی گئی سفارشات پر عملدرآمد کے عمل کو تیز تر کرے۔ اسلامی تعاون تنظیم کا یہ وفد لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کے علاوہ آزاد کشمیر میں اپنے قیام کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کر کے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ضروری معلومات حاصل کر کے تنظیم کے سیکرٹری جنرل کو ایک جامع رپورٹ پیش کرے گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.