سندھ اور بلوچستان میں وفاقى تعلیمى بورڈکے 4 سے 13مارچ تک کے پرچے ملتوى کر دیے گئے

وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام دیگر صوبوں میں ہونیوالے میٹرک کے بقیہ پرچے معمول کیمطابق ہونگے

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 مارچ 2020 23:42

سندھ اور بلوچستان میں وفاقى تعلیمى بورڈکے 4 سے 13مارچ تک کے پرچے ملتوى ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ 2020ء) سندھ اور بلوچستان میں وفاقى تعلیمى بورڈکے 4 سے 13مارچ تک کے پرچے ملتوى کر دیے گئے، وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام دیگر صوبوں میں ہونیوالے میٹرک کے بقیہ پرچے معمول کیمطابق ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ نے سندھ اور بلوچستان میں میٹرک کے کچھ پرچے ملتوی کر دیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس خدشات کے باعث سندھ اور بلوچستان کے تعلیمی ادارے بند ہیں۔

ایسے میں وفاقی تعلیمی بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں فیڈرل بورڈ کے تحت 4 مارچ سے لے کر 13 مارچ تک ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ بقیہ پرچے شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔ ملتوی کیے گئے پرچوں کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ سندھ اور بلوچستان کے علاوہ دیگر صوبوں میں وفاقی تعلیمی بورڈ کے ماتحت ہونے والے پرچے بھی معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں مزید 2 ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔ جبکہ سندھ حکومت نے بھی صوبے کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے سندھ حکومت نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ صوبے کے تعلیمی اداروں کیلئے دی گئی تعطیلات میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا، تعلیمی ادارے 13 مارچ کے بعد کھل جائیں گے۔