لائسنس ملنے کے صرف 10 منٹ بعد ہی فون پرمصروف ڈرائیور نے گاڑی دریا میں گرا دی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 7 مارچ 2020 23:55

لائسنس ملنے کے صرف 10 منٹ بعد ہی فون پرمصروف ڈرائیور نے گاڑی دریا میں ..

ڈرائیونگ  ٹسٹ پاس کرنے کے صرف دس منٹ بعد ہی ایک چینی ڈرائیور نے اپنی گاڑی  دریا میں گرا دی۔ اس شخص کی شناخت خاندانی نام ژینگ کے نام ہوئی ہے۔ 

فون پرمصروف ژینگ  دریا کا ایک تنگ پل  پار کررہے تھے۔ اس پل پر کوئی بھی حفاظتی جنگلا نہیں لگا ہوا تھا۔ پل کے پاس لگے سیکورٹی کیمرہ نے اُن کی کار کے دریا میں گرنے کا منظر ریکارڈ کر لیا۔بتایا جاتا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ ہوا ژینگ لائسنس ملنے کی خوشی میں آنے والے ایک مبارکباد کے ٹیکسٹ میسج کا جواب دے رہے تھے۔

 

ڈیلی میل کے مطابق یہ حادثہ 21 فروری کو چینی شہر زونئی میں پیش آیا۔ زونئی ٹریفک پولیس نے اس حادثے کی تصاویر چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ویبو پر شیئر کی تھیں۔ پولیس نے تصاویر کے ساتھ تفصیل میں بتایا تھا کہ کار کے مالک نے حادثے سے دس منٹ پہلے ہی  ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

فاکس نیوز کے مطابق ژینگ نے بتایا” جب میں ڈرائیونگ کر رہا تھا، میں نے اپنا فون اٹھانے اور میسج پڑھنے کی کوشش کی جبکہ دو افراد میرے سامنے پل پر موجود تھے، میں پریشان ہوگیا اور اچانک گاڑی بائیں موڑ دی۔

جب میرا حادثہ ہوا مجھے لائسنس لیے اور نئی پلیٹ لگائے دس منٹ ہوئے تھے“

خوش قسمتی سے مسٹر ژینگ کار کا دروازہ کھول کر باہر نکل گئے تھے۔ مسٹرژینگ اور اُن کی کار کو  کرین کی مدد سے دریا سے نکالا گیا تھا۔ اس حادثے میں مسٹر ژینگ کاکندھا اتر گیا تھا۔پولیس اس واقعے کے بارے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

لائسنس ملنے کے صرف 10 منٹ بعد ہی فون پرمصروف ڈرائیور نے گاڑی دریا میں ..