کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد سرینگر اور بڈگام کے تمام پرائمری اسکول بند

جموں ضلع کے بعد سرینگر میں بھی پرائمری سطح کے اسکول نئے حکم نامے تک بند کرنے کا اعلان کردیاگیا

پیر 9 مارچ 2020 13:05

کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد سرینگر اور بڈگام کے تمام پرائمری اسکول ..
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2020ء) مقبوضہ جموں وکشمیر سے ایک شخص کے کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر اور ضلع بڈگام میں بھی پرائمری سطح کے اسکولوں کو انتظامیہ نے بند رکھنے کی ہدایات دی ہے۔جموں ضلع کے بعد سرینگر میں بھی پرائمری سطح کے اسکول نئے حکم نامے تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرینگر کے ڈپٹی کمشنر شاہد اقبال چودھری نے ایک ٹویٹ میں اس بات کا علان کیا ہے کہ پیر سے سرینگر ضلع کے حدود میں آنے والے تمام پرائمری سطح کے اسکول بند رہیں گے۔خیال رہے یہ قدم کورونا وائرس کے اضافے کے خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ شاہد اقبال چودھری نے اس بات کی تصدیق کی کہ پیر کے روز سے سرینگر کے تمام پرائمری اسکول بند رہیں گے۔کشمیر میں ایک شخص کے کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد ، چار اضلاع کے پرائمری اسکول بند ہوگئے‘سرینگر ، بانڈی پورہ ، بڈگام اور بارہمولہ اضلاع کے تمام سرکاری اور نجی پرائمری اسکولوں میں کلاس ورک اگلے احکامات تک 9 مارچ سے معطل رہے گا۔