بھا رتی ریا ست کیرالہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کورونا وائرس سے متاثر

پیر 9 مارچ 2020 20:42

بھا رتی ریا ست کیرالہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کورونا وائرس سے متاثر
پٹنم ٹٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2020ء) بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ بھارت میں اب وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 39 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ریاستی وزیر صحت کے مطا بق کیرالہ کے ضلع پٹنم ٹٹا سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کے تین افراد چند دنوں قبل ہی اٹلی سے واپس بھارت لوٹے تھے اور اٹلی میں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں ایک دن میں اس وائرس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کیرالہ کے وزیر صحت کی-کی- شیلجا نے کہا کہ متاثرہ خاندان نے ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ افسران کو اپنے سفر کی تفصیلات نہیں بتائی تھی اور اسی وجہ سے ان کی بروقت طبی جانچ نہیں ہوسکی تھی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انھوں نے مزید کہا ہے کہ لیکن اب اس خاندان کے پانچ افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے جنھیں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :