شہباز تاثیر کی بچوں سے ملاقات کی درخواست ، فیملی کورٹ کاان کی اہلیہ کوآئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم

جمعرات 12 مارچ 2020 20:34

لاہور۔12مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2020ء) فیملی کورٹ نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی بچوں سے ملاقات کے کیس میں انکی اہلیہ کے جواب جمع کرانے کی دوبارہ مہلت طلب کرنے پر سماعت24 مارچ تک ملتوی کردی۔ گارڈین کورٹ کے جج شہزاد ہمدانی نے شہباز تاثیر کی بچے سے ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت شہباز تاثیر کی اہلیہ نے جواب جمع کرانے کی مہلت طلب کی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر درخواست پر جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔

درخواست گزار شہباز تاثیر نے موقف اختیار کیا کہ میرے اغوا کے بعد میری فیملی نے میری بیوی کو گھر ،گاڑی کاروبار کروایا کچھ عرصے سے بیوی نے علیحدگی اختیار کررکھی ہے۔بیوی تین سالہ بیٹی سے ملاقات بھی نہیں کروا رہی جبکہ میری اہلیہ کے تمام خرچے میری فیملی برداشت کرتی رہی۔شہباز تاثیر نے استدعا کی کہ عدالت بیٹی سے ملاقات کروانے کا حکم جاری کریں جبکہ فیملی عدالت کی جانب سے شہباز تاثیر کی اہلیہ کی درخواست پر بیٹی کو ماہانہ ایک لاکھ روپے خرچہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔