پی ایس ایل فائیو، خوش دل شاہ کی 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز

اتوار 15 مارچ 2020 17:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2020ء) پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز کے مڈل آرڈر بلے باز خوش دل شاہ نے لاہور قلندرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر ناقابل شکست 70 رنز بنائے جس میں 6 فلک شگاف چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، یہ ان کی ٹی 20 کیریئر کی بہترین اننگز ہے، انہوں نے 22 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔