کراچی، 23مارچ کی شام اور24 مارچ کی صبح بارش کا امکان

موسم کی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بدھ تک شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری کو چھو سکتا ہے،محکمہ موسمیات

پیر 16 مارچ 2020 14:17

کراچی، 23مارچ کی شام اور24 مارچ کی صبح بارش کا امکان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2020ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کراچی کے موسم سے متعلق پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی میں 23 مارچ کی شام اور 24 مارچ کی صبح بارش ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغربی ہوائوں کا سلسلہ 20 مارچ سے پاکستان کو متاثر کرسکتا ہے، موسم کی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بدھ تک شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور راجستھان سے چلنے والی ہوائیں موسم گرم کرنے کا باعث بنیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں جمعرات سے درجہ حرارت میں ایک بارپھر کمی آجائے گی جبکہ جمعرات سے درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہو جائے گا۔