کرونا وائرس کے باعث کاروبار بند، سعودی سرمایہ کار کا اعلیٰ اقدام
سعودی سرمایہ کار نے خسارے کے پیش نظر اپنی دکانوں کا کرایہ معاف کا اعلان کر دیا
مقدس فاروق اعوان
منگل 17 مارچ 2020
17:03
(جاری ہے)
حائل کے معروف سرمایہ کار سعود عبد العجلان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس کی احتیاطی تدابیر شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کے لیے ہیں۔
ان تدابیر کے پیش نظر یہ بات فطری ہے کہ جن لوگوں کی دکانیں بند ہوئیں ہیں انہیں خسارے کا سامنا ہو گا۔انہوں نے کہا اللہ کے فضل سے حائل میں میری بند دکانیں کرائے پر ہیں۔خسارے کے پیش نظر میں ان دکانداروں کے کرائے معاف کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز نے سرمایہ کار کے اس اقدام کو سراہا اور ان کے نام شکریے کا مکتوب روانہ کیا۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں وزارت بلدیات و دیہی امور کی جانب سے بیوٹی پارلرز، تفریحی مراکز، ریستوران، باربر شاپس اور شاپنگ مالز بند کرنے کے علان کے بعد ہی تمام دُکانیں بند ہو گئی تھیں۔اس وقت ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جدہ سمیت دیگر علاقوں میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔ جدہ کے ساحل سمندر کورنیش پر بھی گورنریٹ فورس کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ کاروباری مراکز کی بندش کے بعد سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد بھی بہت کم دکھائی دے رہی ہے۔صرف فارمیسیز اور اشیائے ضرورت کے چند کاروباری مراکز کھُلے ہیں۔ تمام تفریحی پارکس کو بھی عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے اب فیصلہ کرلیا کہ بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کی بجائے صرف ’میمز‘ کی حد تک رکھا جائےگا
-
غیرقانونی کارروائیوں سے عوام کو تنگ کرنے اور پیرا فورس کو بدنام کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ
-
قطر کے وزیر اعظم کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ
-
ایران امریکا مذاکرات کےحوالے سے بڑی پیش رفت
-
ٹرمپ اور پوپ میں مصالحت کی روبیو کی کوشش کتنی کامیاب رہی؟
-
معرکہ حق میں سائبر فورس نے دشمن کی کمیونیکیشن کو ناکارہ بنایا
-
حکومت سماجی سطح پر درپیش انسانی نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم کا ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پر پیغام
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ،عازمین حج اور دیگر مسافروں کی امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا
-
بجلی سستی ہوگی یا مہنگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، وزیر خزانہ
-
پنجاب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی رقم میں بہت بڑی کمی، قید کی سزائیں ختم
-
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا ڈی جی خان کے نجی سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
پاکستان میں سول اور ملٹری ہم آہنگی کے نتائج ہمارے سامنے ہیں، عون چودھری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.