بیرون ملک میں کرونا وائرس کا شکار پاکستانی جاں بحق ہوگیا

گوجر خان سے تعلق رکھنا والا 60 سالہ پاکستانی شہری لندن میں مقیم تھا، بیرون ملک وائرس کا شکار جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 2 ہوگئی

muhammad ali محمد علی منگل 17 مارچ 2020 18:54

بیرون ملک میں کرونا وائرس کا شکار پاکستانی جاں بحق ہوگیا
لندن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 17 مارچ 2020ء) بیرون ملک میں کرونا وائرس کا شکار پاکستانی جاں بحق ہوگیا، گوجر خان سے تعلق رکھنا والا 60 سالہ پاکستانی شہری لندن میں مقیم تھا، بیرون ملک وائرس کا شکار جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 2 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بیرون ملک کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ کچھ روز قبل ایک پاکستانی کرونا وائرس کا شکار ہو کر اٹلی میں جان کی بازی ہارا تھا، جبکہ اب لندن میں مقیم ایک اور پاکستانی کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گوجر خان سے تعلق رکھنا والا 60 سالہ پاکستانی لندن میں مقیم تھا اور اسے کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر کچھ روز قبل ہی ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس مریضوں کی تعداد 236 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

۔پنجاب میں 26، سندھ میں 172، بلوچستان میں 16اور خیبرپختونخواہ میں 15مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 دوسری جانب کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 7171 افراد زندگی کی بازی ہا ر چکے ہیں ، جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد اس خطرناک وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ مہلک وائرس نے تقریباً ہر ملک کو ہی متاثر کیا ہے۔ وائرس نے نہ صرف ترقی پذیر بلکہ ترقی ممالک کی معیشت کو بھی جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹس بھی کریش کر چکی ہیں۔ کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا کی معیشت بدترین زوال کا شکار ہوئی ہے، جبکہ وائرس کے تیزی سے پھیلاو کے باعث کئی ممالک خود کو لاک ڈاون کرنے پر مجبور ہوگئے۔