پاکستان خصوصاً صوبہ سندھ میں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ممکن نہیں
جلد یا بدیر ہر شخص کو اس وائرس سے متاثر ہونا ہے، گھبرانے کے بجائے لوگوں کو احتیاط کرنا ہوگی، چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس وائرس سے بچا جاسکتا ہے: طبی ماہرین
محمد علی
منگل 17 مارچ 2020
21:33
(جاری ہے)
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کرونا وائرس کے کیسز یکدم بڑھ گئے تو بڑی تعداد میں لوگوں کا علاج کرنا بہت مشکل ہو جائے گا، اس لیے پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ وائرس کے پھیلاو کو سست کیا جائے۔
ماہرین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کو سنجیدگی سے لیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ لوگوں کو آپس میں میل جول ترک کرنا ہوگا، ہاتھ دھوئیں، صفائی کا خیال رکھیں اور اگر کسی کی طبیعت خراب ہے تو اسے ماسک پہننے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس مریضوں کی تعداد 236 ہو گئی ہے۔ ۔پنجاب میں 26، سندھ میں 172، بلوچستان میں 16اور خیبرپختونخواہ میں 15مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان بھر خاص کر سندھ اور پنجاب میں ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سندھ میں شاپنگ مالز، ہوٹل، سیاحتی مقامات، پارکس، انٹر سٹی بس سروس، ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ پنجاب میں ڈی جی خان کے مقام پر 3 ہزار سے زائد کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے دنیا کا سب سے بڑا آئسولیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ ان اقدامات کے علاوہ ملک بھر میں عوامی اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہے اور تعلیمی ادارے بھی بند کیے جا چکے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے اب فیصلہ کرلیا کہ بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کی بجائے صرف ’میمز‘ کی حد تک رکھا جائےگا
-
غیرقانونی کارروائیوں سے عوام کو تنگ کرنے اور پیرا فورس کو بدنام کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ
-
قطر کے وزیر اعظم کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ
-
ایران امریکا مذاکرات کےحوالے سے بڑی پیش رفت
-
ٹرمپ اور پوپ میں مصالحت کی روبیو کی کوشش کتنی کامیاب رہی؟
-
معرکہ حق میں سائبر فورس نے دشمن کی کمیونیکیشن کو ناکارہ بنایا
-
حکومت سماجی سطح پر درپیش انسانی نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم کا ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پر پیغام
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ،عازمین حج اور دیگر مسافروں کی امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا
-
بجلی سستی ہوگی یا مہنگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، وزیر خزانہ
-
پنجاب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی رقم میں بہت بڑی کمی، قید کی سزائیں ختم
-
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا ڈی جی خان کے نجی سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
پاکستان میں سول اور ملٹری ہم آہنگی کے نتائج ہمارے سامنے ہیں، عون چودھری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.