راولپنڈی، اسلام آباد سمیت بلوچستان، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں (کل) تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعرات مارچ 18:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2020ء) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت بلوچستان، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں (کل) جمعہ کو تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم دیر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام ااور استور میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔