ملک میں لاک ڈاؤن نہیں کررہے، فردوس عاشق اعوان

حکومتی پریس بریفنگ کے دوران ہی سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، ڈیلی ویجز پر کمانے والا لاک ڈاؤن سے زیادہ متاثر ہوگا اس لیے لاک ڈاؤن نہیں ہوگا: مشیر اطلاعات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 20 مارچ 2020 21:34

ملک میں لاک ڈاؤن نہیں کررہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2020ء) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن نہیں کررہے۔ مشیر اطلاعات نے ملک میں لاک ڈاؤن کیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پریس بریفنگ کے دوران ہی سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، ڈیلی ویجز پر کمانے والا لاک ڈاؤن سے زیادہ متاثر ہوگا اس لیے لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج این سی سی کی میٹنگ میں تمام وزرائے اعلیٰ وڈیولنک سے شریک ہوئے، کورونا وائرس کا مسئلہ ایک قومی چیلنج ہے، مسئلےکو تمام اسٹیک ہولڈرز اور حکومت کیساتھ ملکر ہی حل کیا جاسکتا ہے، مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے جس کا اطلاق تمام صوبوں پر ہونا چاہیے۔مشیر اطلاعات نے بتایا ہے کہ آج این سی سی کی میٹنگ ہوئی جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی اور اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ وڈیو لنک سےشریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے فیصلے پر وزیراعظم کو تحفظات تھے، حکومتی پریس بریفنگ کے دوران ہی سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، ڈیلی ویجز پر کمانے والا لاک ڈاؤن سے زیادہ متاثر ہوگا، صورتحال کی نزاکت اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ اپنی اپنی سیاسی دکانوں کوبند کرلیں۔ مشری اطلاعات کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا مسئلہ ایک قومی چیلنج ہے اور مسئلے کو تمام اسٹیک ہولڈرز اور حکومت کیساتھ ملکر ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے جس کا اطلاق تمام صوبوں پر ہونا چاہیے۔ اس حوالے سے حکومت اورلیڈرشپ اپنی اپنی ذات سےعمل درآمد کا آغاز کریں گے، جبکہ عوام کو یہ سمجھانا پڑے گا کہ سماجی طور رابطے نہ کرنا ان کے مفاد میں ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کےکیسز کی کل تعداد 449 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 3 مریض جاں بحق بھی ہو چکے۔ ملک میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا ہے، جہاں اب تک 249 مریض سامنے آئے ہیں۔