اسلام آباد کو بھی لاک ڈاون کر دیا گیا

وفاقی دارالحکومت کی تمام مارکیٹس ریسٹورنٹ، نجی دفاتر بند رہیں گے، جڑواں شہروں کے درمیان میٹرو بس سروس صبح ساڑھے8سےساڑھے10بجےتک اور پھر شام ساڑھے 3 سے ساڑھے 5 بجے تک چلے گی

muhammad ali محمد علی بدھ 25 مارچ 2020 00:00

اسلام آباد کو بھی لاک ڈاون کر دیا گیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ 2020ء) اسلام آباد کو بھی لاک ڈاون کر دیا گیا، وفاقی دارالحکومت کی تمام مارکیٹس ریسٹورنٹ، نجی دفاتربند رہیں گے، جڑواں شہروں کےدرمیان میٹرو صبح ساڑھے8 سے ساڑھے 10 بجے تک اور پھر شام ساڑھے تین سے ساڑھے پانچ بجے تک چلے گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے چاروں صوبوں کو لاک ڈاون کیے جانے کے بعد اب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بھی لاک ڈاون کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔ جاری احکامات کے مطابق لاک ڈاون کے تحت اسلام آباد کے تمام مارکیٹس ریسٹورنٹ، نجی دفاتربند رہیں گے۔ جبکہ میٹرو بس سروس بھی محدود کر دی گئی ہے۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان میٹرو صبح ساڑھے8 سے ساڑھے 10 بجے تک اور پھر شام ساڑھے تین سے ساڑھے پانچ بجے تک چلے گی۔

(جاری ہے)

لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ یہاں واضح رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں، گلگلت بلتستان اور آزاد کشمیر میں پہلے ہی جزوی لاک ڈاون کیا جا چکا ہے۔ پورے ملک میں پاک فوج تعینات کی جا چکی ہے۔ تاہم فی الحال کسی بھی علاقے میں کرفیو کا نفاذ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خدانخواستہ اگرکرفیو لگانا پڑا تو پوری تیاری کریں گے، یہ 20 ٹونٹی میچ نہیں ، ہوسکتا ہے مزید 6 ماہ تک چلے، یہ بھی ہوسکتا ہے5 دن بعد لاک ڈاؤن ہی ختم کردیں۔

خدشہ ہے کرفیو لگانے کا نقصان نہ ہوجائے۔ ہوسکتا ہے ، دوہفتے بعد کرفیولگانا پڑ جائے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ 5 دن بعد لاک ڈاؤن بھی ہٹانا پڑ جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے جہاں کورونا کا خدشہ لگے تو اسے سیل کریں گے۔ اگرخدانخواستہ کرفیولگانا پڑا تو پہلے پوری تیاری کریں گے۔ کرفیو لگنے پر انتظامیہ کے ساتھ مل کررضاکاروں کی فورس بنانا پڑے گی۔ فورس کے ذریعے غریبوں کو کھانا گھر وں پرپہنچانا پڑےگا۔