سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے علاج کے لئے وائرل ہونے والے طبی مشورے جھوٹ کا پلندہ ہیں، ہینڈ میڈ سینی ٹائزر کے محلول میں شامل اجزاء کا حجم ڈرگ اینڈ کنٹرول پیمانوں کے مطابق نہیں ہوتا اس لیے یہ انسانی جلد کو کینسر جیسے مرض سے دوچار کر سکتے ہیں، ہر 15 منٹ بعد پانی پینی کا عمل بھی جعل سازی قرار، تحقیقی رپورٹ
بدھ 25 مارچ 2020 13:35
(جاری ہے)
جس کے بارے دعوی کیا گیا ہے کہ یہ کورونا وائرس کامکمل خاتمہ کر دیتی ہے۔
اس معدنیات میں کلورین ڈائی آکسائیڈ پائی جاتی ہے جو کہ ایک بلیچنگ ایجنٹ ہے۔گذشتہ برس امریکہ کی ’فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن‘ نے اس معدنیات کو پینے سے صحت کو درپیش خطرات کے حوالے سے متنبہ کیا تھا۔فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی تحقیق میں آگاہی نہیں ملتی کہ یہ کسی بیماری کے علاج میں کارگر ثابت ہوئی ہے۔جریدے کے مطابق آن لائن طریقوں سے گھروں میں بنائے جانے والے جراثیم کش محلول تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔جن میں ہینڈ میڈ سینی ٹائزر بھی شامل ہیں۔ان محلول میں شامل اجزاء کا حجم ڈرگ اینڈ کنٹرول پیمانوں کے مطابق نہیں ہوتا۔ اس لیے یہ انسانی جلد کو کینسر جیسے مرض سے دوچار کر سکتے ہیں۔تحقیقی رپورٹ میں چوتھے نمبر پرامریکی ٹی وی شو کے میزبان جِم بکر کے پروگرام میں بتائے جانے والے ’کولائیڈل سلور‘ کے استعمال کو رکھا گیا ہے۔کولائیڈل سلور دراصل کسی بھی مائع میں موجود سلور دھات کے باریک ذرات کو کہا جاتا ہے۔امریکی محکمہ صحت نے متنبہ کیاہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ اس قسم کی چاندی کسی بھی بیماری کے علاج میں موثر ثابت ہو سکتی ہے۔اس کے بعد ہر 15 منٹ بعد پانی پینی کے عمل کو رپورٹ میں پانچویں جعل سازی کہا گیا ہے۔سوشل میڈیا پراس عمل کو ایک جاپانی ڈاکٹر سے منسوب کیا گیا ہے۔یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے پروفیسر ٹروڈی لانگ نے کہا ہے کہ اس طرح کا کوئی حیاتیاتی میکینزم موجود نہیں ہے جو اس بات کے حق میں ہو کہ فقط پانی پی کر وائرس کو اپنے منہ سے معدے میں منتقل کرلیں اور پھر اسے ہلاک کر دیں۔کورونا وائرس کا انفیکشن نظام تنفس میں ہوتا ہے اور یہ جسم میں اس وقت داخل ہوتا ہے جب سانس لیا جاتا ہے۔ جریدے کی رپورٹ میں چھٹے جعلی مشورے کے مطابق گرمی وائرس کو ختم کر دیتی ہے۔ بہت زیادہ گرم پانی پینے یا نہانے یا پھر ہیئر ڈرائیر کا استعمال بڑھانے سے کورونا وائرس ختم ہو جاتا ہے۔ مختلف ممالک میں سوشل میڈیا صارفین نے اس کو شیئرکرتے ہوئے یہاں تک کہا ہے کہ یہ بات یونیسیف نے کہی ہے،حالانکہ ایسا بالکل نہیں۔مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.