نوازشریف کے آپریشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، آئندہ ہفتے متوقع ہے ‘ شہباز شریف

بدھ 25 مارچ 2020 17:21

نوازشریف کے آپریشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، آئندہ ہفتے متوقع ہے ‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کاآپریشن آئندہ ہفتے متوقع ہے ۔ یہ بات مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اورسینیٹ کو ویڈ یو لنک اجلاس کے دوران بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں پارٹی قائد محمد نواز شریف کے علاج کے ضمن میں انتظامات میں مصروف عمل تھا، انشااللہ اس کی تیاریاں مکمل ہیں اور آئندہ ہفتے یہ آپریشن متوقع ہے،یہ ان کے علاج کے حوالے سے انتہائی اہم مرحلہ ہے۔ نواز شریف نے آپ سب کے لئے بہت دعائوں اور نیک تمنائوں کا پیغام دیا ہے۔