کورونا وائرس کے پھیلائو کی صورتحال کے تناظر میں حکومت نی آئی ایم ایف سے 1.4 ارب ڈالر کی اضافی گرانٹ کے لئے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے۔
مذاکرات کا عمل تیز تر بنیادوں پر کیا جا رہا ہے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی پریس کانفرنس
بدھ 25 مارچ 2020 23:45
(جاری ہے)
مشیر خزانہ نے کہا کہ 1.4 ارب ڈالر کی گرانٹ پاکستان میں پہلے سے جاری پروگرام کے تحت ہو گی جو جلد ہی ریلیز کر دی جائے گی۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نازک صورتحال میں عوام کی سہولت کے لئے پرعزم ہے، لوگوں کو طبی اور خوراک کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، حکومت عالمی بینک اور اے ڈی بی سے 600 ملین ڈالر کی امداد کی جلد ریلیز کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد تمام عالمی مالیاتی اداروں سے معاونت کے لئے رابطہ کیا جائے گا۔ حماد اظہر نے کہا کہ ہم جاپان کے عالمی ترقی کے ادارے (جائیکا) سے بھی رابطہ میں ہیں تاکہ موجودہ صورتحال میں عوام ریلیف فراہم کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے حکومت تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرے گی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) سمیت ریٹیلیرز اور لیبر کے علاوہ ملکی کاروبار کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، موجودہ صورتحال میں میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے اور حکومت صحافتی برادری کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری حفاظتی اقدامات کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
-
حکومت اور ایجنسی کیخلاف مداخلت کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم
-
امریکا کی کال آنے سے قبل عمران خان کو رہا کرنا چاہیے، مشاہد حسین
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ میں پودا لگایا
-
ایم ایل ون ملک کے مواصلات اور تجارت کے شعبوں کے لیے ناگزیر ہے، احسن اقبال
-
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے لیو ان کیشمینٹ بحال نہ کرنے پر 15مئی سے احتجاج کی کال دیدی
-
وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈاراورازبک وزیرخارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات
-
امریکہ میں پاکستانی سفیر سے پنجابی سوسائٹی کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
وزیرِاعظم سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
وزیرِاعظم کی تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے،بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام ، تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے کمیٹی ..
-
نو مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، جو ظلم کرے وہ بھی معافی مانگے.ڈاکٹرعارف علوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.