سندھ حکومت کا تمام صوبوں میں فیس ماسک تقسیم کرنے کا اعلان

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت تمام صوبوں میں فیس ماسک کو تقسیم کررہی ہے: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 25 مارچ 2020 23:57

سندھ حکومت کا تمام صوبوں میں فیس ماسک تقسیم کرنے کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 مارچ2020ء) سندھ حکومت کا تمام صوبوں میں فیس ماسک تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت تمام صوبوں میں فیس ماسک کو تقسیم کررہی ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت تمام صوبوں میں فیس ماسک تقسیم کررہی ہے،۔

انہوں نے کہا کہ ''بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر چین سے آنے والے فیس ماسک آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی تقسیم کیے جائیں گے،ہم نے محسوس کیا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ صرف سندھ تک محدود نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے جس سے ہم اسی صورت میں نبردآزما ہوسکتے ہیں کہ جب مشترکہ جدوجہد کریں''۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں چینی بزنس مین جیک ما کا ماسک فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 5لاکھ ماسک ماسک کا تحفہ بھیجنے پر جیک ما کا شکریہ ادا کرنے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے 60فیصد ماسک دوسرے صوبوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہاز گل نے ٹویٹر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کو جواب دیا کہ سندھ حکومت جھوٹ بول رہی ہے یہ ماسک سندھ کیلئے نہیں پورے پاکستان کیلئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ''افسوسناک ٹویئٹ۔آپ لوگ میڈیا گڈوِل لینے میں کچھ آگے نکل گئے ہیں۔ اب رک جائیں۔یہ پانچ لاکھ ماسک پورے پاکستان کے لئیے آئے تھے۔آپکا حصہ پچاس ہزار تھا۔ باقی سب کا بھی حصہ تھا۔یہ کراچی آئے۔آپ نیں زد کی کہ آپکو دو لاکھ چاہئیں۔براہ مہربانی ریکارڈ درست فرما لیں اور پوائنٹ سکور نہ کریں''۔