بھارت میں کورونا وائرس سے لاک ڈاؤن، سردار پولیس افسر کے مخصوص انداز میں دلچسپ اعلانات

جو مرد فارغ ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم سے آرام نہیں ہوتا، ہم فارغ نہیں رہ سکتے، میں اپنی بہنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان سے گھروں میں کام کرواؤ، گھر کی صفائیاں کرواؤ اور چھتیں صاف کرواؤ۔ اے ایس آئی سردار پاون کمار کا اعلان

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعرات 26 مارچ 2020 10:18

بھارت میں کورونا وائرس سے لاک ڈاؤن، سردار پولیس افسر کے مخصوص انداز ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مارچ 2020ء) بھارت میں کورونا وائرس سے لاک ڈاؤن، سردار پولیس افسر کے مخصوص انداز میں دلچسپ اعلانات۔ جو مرد فارغ ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم سے آرام نہیں ہوتا، ہم فارغ نہیں رہ سکتے، میں اپنی بہنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان سے گھروں میں کام کرواؤ، گھر کی صفائیاں کرواؤ اور چھتیں صاف کرواؤ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس کے سکھ اے ایس آئی سردار پاون کمار کی جانب سے کورونا وائرس کے تحت لاک ڈاؤن میں دلچسپ اعلان کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بھارتی بہنوں سے درخواست کی ہے کہ وہ 21 دن لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں بیٹھے فارغ مردوں کو کام کاج کرنے پر معمور کر دیں۔

سردار پولیس افسر نے اعلان میں کہا ہے کہ جو مرد گھروں میں فارغ بیٹھے ہیں اور یہ شکایت کر رہے ہیں کہ ہم سے آرام نہیں ہوتا، ہم فارغ نہیں رہ سکتے ان کو کام پر لگا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

 

  اس ضمن میں سردار جی کا کہنا ہے کہ میں اپنی بہنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ انہیں گھر میں کام پہ لگاؤ، ان سے گھروں کی صفائیاں کرواؤ، چھتیں صاف کرواؤ ان سے، وائرنگیں بھی صاف کرواؤ اور برتنوں کے ساتھ ساتھ کپڑے بھی دھلواؤ۔

اعلان میں سردار جی کہنا تھا کہ اس اقدام سے گھر کی صفائی کے ساتھ کورونا وائرس کی بھی صفائی ہو گی اور ساتھ میں اور ان کی بھی صفائی ہو گی۔ سردار جی کا کنہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے ان 21 دنوں میں یہ اچھے سے روٹی بنانا سیکھ جائیں گے جس کا فائدہ یہ ہوگا کہ کہ اگر کل کو میری بہنوں کو کہیں جانا پڑے گا تو پیچھے سے فکر نہیں ہو گی کہ روٹی کون پکائے گا، کیونکہ 21 دن کے تجربے کے بعد یہ خود روٹی پکانے کے قابل ہو چکے ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی شہری کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کے اعلان سے سخت گھبراہٹ کا شکار ہیں اور کورونا وائرس سے بے فکر ہو کر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی خریداری کے لیے بڑی تعداد میں بازاروں میں آ گئے ہیں۔.ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی کی طرف سے لوگوں کو تین ہفتوں تک گھرو ں میں رہنے کی تاکید کے باوجود بھارتی شہری روز مرہ زندگی کے معمولات جاری رکھے ہوئے ہیں اور بازاروں میں خریداری کر رہے ہیں۔