مکمل لاک ڈائون کی حمایت کرتا ہوں ،فضائی سفر ہر قیمت پر روکا جائے ،کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے لوگوں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی، ریٹائرڈ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 26 مارچ 2020 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر چیف مارشل(ریٹائرڈ) سہیل امان نے کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں مکمل لاک ڈائون کے آپشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام عالمی وباء سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، بدھ کو ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی فضائی سفر کو ہر قیمت پر روکا جائے کیونکہ اگر وائرس سے متاثر کوئی مریض ملک میں داخل ہوتا ہے تو وہ دوسروں کو شدید مسائل میں مبتلا کردے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے لوگوں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی ۔