صوبائی وزیرصحت کا ایکسپوسنٹرکا دورہ ، ایک ہزاربستروں پرمشتمل ہسپتال کاجائزہ لیا

حکومت کوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کی خاطرتمام تروسائل بروئے کارلارہی ہیں‘وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد

جمعرات 26 مارچ 2020 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ایکسپوسنٹرکادورہ کیا۔اس موقع پر سی ای او میوہسپتال پروفیسراسداسلم خان اورڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹررضوان نصیربھی موجود تھے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے ایکسپوسنٹرمیں بننے والے ایک ہزاربستروں پرمشتمل ہسپتال کاجائزہ لیا۔سی ای اومیوہسپتال پروفیسراسداسلم خان اورڈی جی ریسکیوڈاکٹررضوان نصیرنے صوبائی وزیرصحت کوہسپتال میں طبی سہولیات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین نے کہاکہ کوروناوائرس سے نمٹنے اورمریضوں کی سہولت کیلئے مزیدطبی سہولیات میں اضافہ کیا جارہاہے۔ کالاشاہ کاکو قرنطینہ سنٹرمیں بارہ سوسی زائد مریضوں کورکھنے کی گنجائش موجودہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار محکمہ صحت کے انتظامات سے بالکل مطمئن ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ کوروناوائرس سے پیداہونے والی تمام ترصورتحال سے عوام کولمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھاجارہاہے۔

کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں عوام کوگھروں تک محدودرہ کرحکومت کاساتھ دیناہوگا۔ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں تمام ادارے مل کرکوشش کررہے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ عوام احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکریں۔ حکومت کوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کی خاطرتمام تروسائل بروئے کارلارہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں وزیراعلیٰ پنجاب کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کوخودمانیٹرکررہے ہیں۔ کوروناوائرس سے پیداہونے والی روزانہ کی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کئے جارہے ہیں۔