ہم درد مشکل کی اس گھڑی میں غریبوں کا سہارا ہے، احسن خان

کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں ،سنجیدگی سے لیاجائے، ملک میں ایمرجنسی سے بھی برے حالات پیداہوسکتے ہیں، انٹرویو

جمعرات 26 مارچ 2020 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہونے والے غریب طبقے کی مدد کیلئے ہم نیٹ ورک کی جانب سے شروع کی گئی مہم ’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کے بارے میں اداکار احسن خاننے کہا ہے کہ ہم درد‘ مشکل کی اس گھڑی میں غریبوں کا سہارا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نے کہا کہ پوری دنیا میں تیز بھاگتی ہوئی زندگی کورونا وائرس کی وجہ سے رک گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں گھر رہ کر اللہ کی یاد کا بہترین موقع ملا ہے لہٰذا مرد و خواتین گھروں میں رہ کر نماز کا اہتمام کریں۔احسن خان نے کہا کہ کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں اس کوسنجیدگی سے لیاجائے، ملک میں ایمرجنسی سے بھی برے حالات پیداہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزمائش کا وقت ہے سب کو ایک دوسرے سے محبت کرکے آگے بڑھنا چاہیے، مشکل حالات میں غریبوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔