
24 گھنٹوں میں 102مریضوں کا اضافہ ہوا، ڈاکٹر ظفر مرزا
ملک بھرمیں اس وقت 1102تصدیق شدہ مریض ہیں، ابھی تک 21 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ8 اموات ہوئی ہیں۔ معاون خصوصی برائے صحت کی میڈیا بریفنگ
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 26 مارچ 2020
18:57

(جاری ہے)
ابھی تک 21مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔افسوس کے ساتھ8اموات ہوئی ہیں۔ پاکستان نے اس وقت مختلف ہسپتالوں میں575مریض داخل ہیں۔
زائرین ایران سے آئے تھے، ان کو مختلف صوبوں میں قرنطینہ میں رکھے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 5اپریل تک ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے پاس حفاظتی سامان کی وافر مقدار موجود ہوگی۔اس موقع پرمیڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ 13مارچ کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی۔آج قومی سلامتی کمیٹی کی پانچویں میٹنگ تھی۔کورونا سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کے تحت آگے چل رہے ہیں۔صحت سے متعلقہ عملہ ہمارے مجاہدیں ہیں۔وائرس دنیا کے 182سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنا ہوگا۔ہم نے کورونا سے بچنے کیلئے باقی سارے کام روک دیے ہیں۔ دنیا پر کورونا سے منفی معاشی اثرات مرتب ہوئے۔شفقت محمود نے بتایا کہ تمام صوبوں کے ساتھ رابطے کیے گئے اور معاہدہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں 31 مئی تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔رمضان شریف میں بھی تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ چند علاقوں سے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی شکایات آئی ہیں، لیکن ملک میں کہیں بھی گندم کی قلت نہیں ہے، نہ ہی آٹے کی قلت نظر آرہی ہے، گندم وافر مقدار میں موجود ہے۔ہم موجودہ حالات میں کسی کو ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے۔اگر کچھ لوگ اب بھی ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں تو وہ ملک اور اللہ کے مجرم ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.