کورونا وائرس، حکومت کو آئی ایم ایف سے نئی شرائط طے کرنا چاہئیں، بلاول بھٹوزرداری

جمعرات 26 مارچ 2020 20:04

کورونا وائرس، حکومت کو آئی ایم ایف سے نئی شرائط طے کرنا چاہئیں، بلاول ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے نئی شرائط طے کرنا چاہئیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ ہمارا موقف رہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرے۔انہوں نے کہاکہ ہم کورونا وائرس کی عالمی وبا کا سامنا کررہے ہیں لہذا حکومت کو آئی ایم ایف سے نئی شرائط طے کرنا چاہئیں۔