شہبازشریف کاشاہدرہ میں ایل پی جی ٹینکر حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 26 مارچ 2020 20:14

شہبازشریف کاشاہدرہ میں ایل پی جی ٹینکر حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف نے شاہدرہ میں ایل پی جی ٹینکر حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ ایل پی جی ٹینکر حادثہ کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اورنااہلی اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی مالی امداد کی جائے ۔مزدوروں کے نقصانات کا ازالہ کیاجائے اورجن لوگوں کے رکشہ جلے ہیں، انہیں نئے رکشہ دئیے جائیں ۔ا نہوںنے کہاکہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں ۔اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔