
سندھ حکومت نے لاک ڈائون کے دوران روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں میں راشن تقسیم کرنے کیلئے 58 کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں، ناصر شاہ
جمعرات 26 مارچ 2020 20:44

(جاری ہے)
صوبائی وزیر برائے بلدیات، جنگلات و اطلاعات سید ناصرحسین شاہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں صرف کھانے پینے اور دواں کی انڈسٹریز کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنا کاروبار جاری رکھیں اس کے علاوہ کسی بھی انڈسٹری کو اجاز ت نہیں ہے کہ وہ اپنا کاروبار کھولیں انہوں نے لوگوں سے کہا کہ یہ ان کے اپنے مفاد میں ہے کہ وہ باہر نہ نکلیں ۔
سندھ حکومت اس لاک ڈان میں آنے والے دنوں میں مزید سختی کرنے پر غور کررہی ہے یہ لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ اس لاک ڈان پر سختی سے عمل کریں ورنہ حکومت مزید سختی کی طرف بھی جاسکتی ہے کیونکہ یہ عوام کی زندگیوں کا سوال ہے ۔صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ ہماری جیلوں میں 16ہزار سے زئد قیدی ہیں ۔ حکومت ان کی تعدا کم کرنا چاہتی ہے ۔لہذا جو قیدی معمولی کیس میں بند ہیں یا اپنی سزا پوری کر چکے ہیں لیکن ضامن نہ ہونے کی وجہ سے قید میں ہیں ان کو رعایت دی جائے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو قیدی اپنی سزا پوری کر چکے ہیں لیکن جرمانہ دینے کے قابل نہیں ان کا جرمانہ حکومت ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی ہے کہ ہر قیدی، اس کا جرم، قیدی کی عمر، جیل میںجانے کی تاریخ، انڈر ٹرائل ہے یا کونوکٹیڈ ہے اور قیدی کی صحت کے حوالے سے فہرست بنا کر وزیراعلی سندھ کو بھیجی جائے ۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ کی جیلوں میں بہترین صحت کی سہولتیں مہیا کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے نیز قیدیوں کو بھی صفائی ستھرائی سے رہنے کی ہدایت دیں۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر رکھا جائے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے خود بھی کرونا سے بچیں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اسی میں آپ کی بہتری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مصنوعی ذہانت کو ماحول دوست بنانے پر یونیسکو کی تجاویز جاری
-
ٹیکساس سیلاب: آفات بارے بروقت آگہی کے نظام کی اہمیت اجاگر، ڈبلیو ایم او
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں کار اور ٹرک کا خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
-
ملک بھر میں طوفانی بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب، لاہور میں سیلابی صورتحال
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
وہ چار افریقی جن کے پاس براعظم افریقہ کی نصف سے بھی زیادہ دولت ہے
-
بلاول بھٹو کی بھارتی نوجوانوں سے اپیل: اپنی حکومت کی غلط بیان بازی کو مسترد کردیں
-
جنوبی ایشیا: خون کی کمی سے خواتین کی صحت اور معاشی مستقبل کو خطرہ
-
یمن کو علاقائی تنازعات سے بچانا ضروری، ہینز گرنڈبرگ
-
غزہ: اسرائیلی بمباری بلاتوقف جاری، طبی عملے سمیت درجنوں ہلاک
-
بھکاری مافیا ملکی امیج تباہ کر رہا ہے
-
حمیرا اصغر کی لاش سے متعلق دل دہلا دینے والا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.