چناری ، ڈاکٹرز مریضوں کو چیک کرنے کیلئے ہاتھوں اور سروں پر شاپر لگانے لگے

جمعرات 26 مارچ 2020 22:11

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) وزیراعظم آزاد کشمیر آبائی کے آبائی ضلع میں محکمہ صحت،پولیس اور انتظامیہ کو کارونا پروٹیکشن کٹس کی عدم فراہمی ڈاکٹرز بھی مریضوں کو چیک کرنے کے لیے ہاتھوں اور سروں پر شاپر لگانے لگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے آبائی ضلع جہلم ویلی اور اسکے گردونواح میں تاحال محکمہ صحت،پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاران کو کسی بھی قسم کی کارونا پروٹیکشن کٹس فراہم نہیں کی گئیں جس کے باعث ڈاکٹرز،پولیس اور انتظامی اہلکاران بھی بغیر کسی حفاظتی تدبیر کے ہر شخص کو چیک کرنے پر موجود ہیں ضلع جہلم ویلی کی متعدد چیک پوسٹوں پر پولیس،انتظامیہ اور صحت کے اہلکاران ایسے ہی لوگوں کو چیک کرتے ہیں جس کے باعث انکی جانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں محکمہ صحت اور دیگر ذمہ داران نیتاحال ضلع جہلم ویلی کے تمام ڈاکٹرز کو بھی کارونا پروٹیکشن کٹس فراہم نہیں کیں جسکے باعث ڈاکٹرزشاپنگ بیگ کاٹ کر ہاتھوں اور سروں پر چڑھاکر مریضوں کو چیک کرنے پر مجبور ہیں ضلع جہلم ویلی میں متعلقہ اداروں کی جانب سے کٹس فراہم نہ کرنے کے باعث مزید مسائل جنم لے رہے ہیں عوامی،سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیراعظم،وزیر صحت،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر جہلم ویلی کے تمام چھوٹے بڑے علاقوں میں کارونا پروٹیکشن کٹس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اور احکامات جاری کریں تانکہ عوام کی خدمت پر معمور ڈاکٹرز،پولیس اہلکاران اور دیگرکی بھی زندگیاں محفوظ رہ پائیں یونین آف جرنلسٹ ضلع جہلم ویلی کے صدر اعجاز احمد میر نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت،پولیس،انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ورکنگ جرنلسٹ کو بھی حکومت کارونا پروٹیکشن کٹس فراہم کرے تانکہ عوام کو باخبر رکھنے والے صحافیوں کی زندگیاں بھی محفوظ رہ پائیں۔

۔۔۔