عمرانی حکومت ملک کے ہر معاملہ میں کنفیوز ہے :بلال میر

جمعرات 26 مارچ 2020 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) سر براہ جے یو آئی کے معا ون خصوصی برائے لاہوربلال احمد میرنے کہاہے کہ عمرانی حکومت ملک کے ہر معاملہ میں کنفیوز ہے،جو حفا ظتی اقدامات اب کیے جا رہے ہیں یہی شروع میں کیے جاتے تو کرونا وبا ء سر نہ اٹھا سکتی،عمران خان کے وزیر مشیر اس مشکل گھڑی میں بھی محض بیان بازی سے قوم کو بے وقو ف بنا رہے ہیں۔

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں جے یو آئی کے رہنمائوں حاجی منظور خان آ فرید ،حا فظ عبد الرحمن و دیگر سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان ہوش میں آ ئیں وہ اب کنٹینر پر نہیں کھڑے بلکہ وزیراعظم ہا ئو س میں ہے اب وہ کنٹینر والی با تیں چھو ڑیں اور ملک قوم کیلئے کچھ کر کے دیکھا ئیں ۔ پٹرو لیم مصنوعات میں کمی صر ف واہ واہ کیلئے نہیں بلکہ بین القوامی ریٹوں کے مطا بق کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ میرا جسم میر ا مر ضی اور موم بتی ما فیا اس مشکل گھڑی میں کہاں غا ئب ہی ۔ اللہ کی نا فرمانی کرنے والے سچے دل سے اللہ کے حضور تو بہ کریں کیونکہ اس وقت دنیا کے سارے دروازے بند ہو چکے ہیں صر ف ر ب العالمین کادرر کھلا ہے ۔ عوام حفا ظتی تدا بیر کے سا تھ سا تھ اللہ کے حضور اپنے گناہو ں پر ندامت کے اشک بہا کر اسے را ضی کر یں۔کیو نکہ شفا ء کے خزانے صر ف اسی کے پا س ہیں۔اللہ تعالی پوری قوم کو اپنے محبو ب آقا علیہ اسلام کے صد قے کرونا وائر س سمیت تمام موذی امرا ض سے محفو ظ رکھے۔