عمران خان کرونا کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے،امیر بہادر ہوتی

جمعرات 26 مارچ 2020 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر ہوتی نے کہا ہے کہ عمران خان کرونا کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے۔اپوزیشن جماعتوں کی لیڈرشپ کی تجاویز کو نظر انداز کرنا حکومتی ناقابل معافی غلطی ہے۔پاکستان کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔وزیراعظم اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی تجاویز کو سنجیدہ لیں ۔

(جاری ہے)

فوری طور پر گھروں میں بند شہریوں کو ریلیف فراہم کریں اور ڈاکٹرز،نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تنخواہین دو گنا بڑھائیں۔ہمارے مسیحا ہمارے اصل میں ہیروز ہیں۔ان کی خدمات کا اعتراف ہی ان کیلئے سب سے بڑی دولت اور عزت کا با عث ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک پارٹی میٹنگ کے دوران کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے پارٹی ورکروں کو مزدور طبقے کیلئے ہر ممکنہ امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی کی۔مشکل کی میںاس گھڑی میںہمیں سب سے زیادہ غریب افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔