Live Updates

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خطاب کے بعد وزیراعظم عمران خان کے چلے جانے سے لگتا ہے کہ اس معاملے پر سنجیدہ نہیں ہیں، صوبائی وزیر سہیل انور

وزیراعظم عمران خان کو کرونا وائرس کے معاملے پر سنجیدہ ہونا پڑے گا، بلاول بھٹو سمیت دیگر اپوزیشن رہنما کرونا کے معاملے پر سنجیدہ ہیں، میڈیا سے گفتگو

جمعرات مارچ 23:47

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) کرونا وائرس کے متعلق حکومت سندھ کی جانب سے تعینات فوکل پرسن، محکمہ آبپاشی، عشر و زکوات کے صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خطاب کے بعد وزیراعظم عمران خان کے چلے جانے سے لگتا ہے کہ اس معاملے پر سنجیدہ نہیں ہیں وزیراعظم عمران خان کو کرونا وائرس کے معاملے پر سنجیدہ ہونا پڑے گا، بلاول بھٹو سمیت دیگر اپوزیشن رہنما کرونا کے معاملے پر سنجیدہ ہیں، لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے آپس میں میل جول بڑھانے سے حیدرآباد میں ایک اور کراچی میں 7 کیسز سامنے آچکے ہیں، ایران، سعودی عرب سمیت بیرون ممالک سے قانونی طور پر آنے والوں کی اسکریننگ ہوتی ہے، غیرقانونی طریقوں سے بیرون ملک سے آنے والوں کی اطلاع پر ان کی اسکریننگ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آریجہ کیمپس میں غیر معیاری اسکریننگ کی تحقیقات کر رہے ہیں جہاں اس وقت 88 افراد کوارنٹین میں موجود ہیں جن کے ٹیسٹ سیمپلز دوبارہ لے کر کراچی بھیج دیئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤں کے باوجود شہری گھروں سے نکل رہے ہیں جو پولیس و قانون نافذ کرنے والے منتیں کرتے ہیں مگر وہ پھر باہر آجاتے ہیں، ہم کرفیو تک نہیں جانا چاہتے، اگر عوام نے تعاون نہ کیا تو مجبوراً کرفیو لگا سکتے ہیں، کرونا وائرس سے بیروزگاری کا احساس ہے، طریقہ کار طئہ کرلیا ہے، مستحقین کو جلد راشن سمیت دیگر سہولیات فراہم کرینگے، عوام سندھ حکومت کا ساتھ دیں کرونا کو شکست دینگے، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر، میئر، میونسپل چیئرمین، سمیت بلدیاتی بمائندے راشن تقسیم کرنے کے لئے ممبر طور پر کام کرینگے، مخیر حضرات اپنے گلی محلے میں مستحق افراد کی مدد کریں، انہوں نے کہا کہ ایم ایس کو وینٹیلیٹر اپنے ذاتی خرچ پر ٹھیک کروانے کی آفر کی ہے، ڈائلاسز مشین چلانے کے لئے آر او پلان کی خرابی آڑے آتی ہے اور ٹیکنیکل افراد کی مدد حاصل کی جارہی ہے، جلد ڈائلاسز شروع کی جائے گی انہوں نے کہا کہ آئیسولیشن وارڈ میں موجود متاثرین کو سہولیات بہتر فراہم کرنے کی کوشش کرینگے، 2008 کے بعد لاڑکانہ میں صحت کی سہولیات پہلے سے بہتر ہوتی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ کرونا ہمارے وزرائ تک پہنچ چکا ہے، خدارا عوام احتیاط کریں، میئر لاڑکانہ سمیت میونسپل چیئرمین حضرات کو صفائی بہتر کرنے کے احکامات جاری کیئے جاچکے ہیں۔

کرونا وائرس کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات