حکومت سندھ کے صابن تقسیم کے دعوے دھرے رہ گئے

سکھر کی 26یوسیز میں 18سے زائد یوسیز میں صابن تقسیم نہ ہو سکا

جمعرات 26 مارچ 2020 23:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) حکومت سندھ کے صابن تقسیم کے دعوے دھرے رہ گئے ، سکھر کی 26یوسیز میں 18سے زائد یوسیز میں صابن تقسیم نہ ہو سکا ، علاقہ مکینوںسمیت شہری حلقوں میں تشویش کی لہر ، مئیر سکھر سمیت وزیر اعلیٰ سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلا ت کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے ممکنہ بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت نے شہریوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے سندھ کی تمام یوسیز میں ایک لاکھ کے خصوصی فنڈز سے علاقہ مکینوں میں جراشیم کش صابن تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سندھ کے مختلف اضلاع سمیت سکھرمیں بھی یوسیز سطع پر علاقہ مکینوں کو صابن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تاہم بلدیاتی نمائندگان کی کچھ دن فوٹو سیشن کے بعد یہ سلسلہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر تھم سا گیا ہے اور سکھر سٹی کی 26یوسیز میں سے 18سے زائد یوسیز کے لاکھوں مکینوں خصوصاً غریب طبقہ افراد کو صابن فراہم نہیں ہو سکا ہے صابن تقسیم کے حوالے سے متاثرہ یوسیز کے مکینوں سمیت شہری حلقوں میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہو ں نے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت مئیر سکھر و دیگر بالا حکام سے صابن کی سیاسی بنیاد پر تقسیم کا نوٹس لیکر علاقہ مکینوں میں صابن کی فراہمی کو یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہی