شہباز شریف نے ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی سامان کی پہلی کھیپ حوالی کردی

جمعرات مارچ 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی سامان کی پہلی کھیپ حوالے کردی۔ مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پہلی کھیپ میں 5 ہزار حفاظتی لباس اور 5 ہزار ماسک شامل ہیں۔ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت کے لئے یہ سامان گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹرز کے حوالے کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ڈاکٹرز، طبی عملے کو یہ سامان فراہم کیا جائے۔ دوسروں کی جان بچانے والوں کی اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہم سب کا فرض ہے۔ انسانیت کے لئے لڑنے والے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی حفاظت کے لئے اور سامان بھی فراہم کریں گے۔ شہبازشریف نے سامان سائرہ افضل تارڑ، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نزیر اور عطاء اللہ تارڑ کے حوالے کیا۔