انسولین کیلئے مغربی ممالک کی سپلائی پر انحصار کم کرنے کی کوششیں، پاکستان کی مدد کیلئے روس میدان میں آ گیا

روسی اور پاکستانی کمپنی کے اشتراک سے 80 ملین ڈالر کی لاگت کا انسولین کی پیداوار کا منصوبہ شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

muhammad ali محمد علی پیر 11 مئی 2026 23:33

انسولین کیلئے مغربی ممالک کی سپلائی پر انحصار کم کرنے کی کوششیں، پاکستان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2026ء) انسولین کیلئے مغربی ممالک کی سپلائی پر انحصار کم کرنے کی کوششیں، پاکستان کی مدد کیلئے روس میدان میں آ گیا، روسی اور پاکستانی کمپنی کے اشتراک سے 80 ملین ڈالر کی لاگت کا انسولین کی پیداوار کا منصوبہ شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔  تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات میں بہتری کے حوالے سے اہم پیشن رفت ہوئی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے نے بھی دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہوتے  تجارتی و اقتصادی تعلقات کی تصدیق کی ہے۔ روسی خبر رساں ادارے سپٹنک کے مطابقروس پاکستان کو مغربی مملک کی انسولین کی سپلائی پر انحصار کم کرنے میں مدد کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

روسی کمپنی Medsintez اور ان کے پاکستانی پارٹنر 80 ملین ڈالر کی لاگت سے انسولین کی پیداوار کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں، جس میں بائیوٹیک ٹرانسفر، مقامی API مینوفیکچرنگ اور ایسپٹک فلنگ کی سہولیات شامل ہوں گی۔

اس منصوبے کا پہلا مرحلہ 2028ء تک متوقع ہے، جبکہ مکمل پیداوار کا ہدف 2031ء ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کی جانب سے مقامی مارکیٹ کے لیے روسی انسولین کی متعدد مصنوعات کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب روس نے پاکستانی سمندری غذائی اشیاء کی برآمدات کے لیے بھی اپنی مارکیٹ کھول دی ہے، جو یوریشیا میں روس اور پاکستان کے درمیان تیزی سے بڑھتے ہوئے اقتصادی اتحاد کا اشارہ ہے۔