آبنائے ہرمز کی بندش نے گوادرپورٹ کو اہم ترین مقام دلا دیا، ہمیں اس پر جنگی بنیادوں پرکام کرنا ہوگا
ایران سے پابندیاں ختم ہوگئیں تو سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پائپ لائن بچھنے سے پاکستان میں براہ راست ایرانی تیل دستیاب ہوگا، پاکستان ایران تجارت ہوسکے گی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف
ثنااللہ ناگرہ
پیر 11 مئی 2026
21:25
(جاری ہے)
اس امن کا فائدہ جس کی کوشش پاکستان کر رہا ہے وہ گلف ممالک اور خطے اور پوری دنیا کو پہنچے گا۔ بھارت کے ساتھ میں اور حالیہ ایران امریکا امن کی کوششوں میں فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کا کلیدی کردار ہے۔ ان دونوں افراد کی سرپرستی میں پاکستان بہترین سفر طے کر رہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا اسرائیل کا بھیانک چہرہ پہچان چکی ہے، امریکا کا کردار اس میں واضح ہے۔۔ اس وقت جو امن کی کوششیں جاری ہیں وہ اسرائیل کے لیے قابل قبول نہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدے میں امکان ہے کہ ترکیے اور قطر بھی شامل ہو گا۔ مملکتوں کی آزاد حیثیت تو رہے گی مگر خطے کے ممالک امن کے تحفظ کے لیے جڑ رہے ہیں۔ امن کے لیے نیا پلیٹ فارم ضروری ہے۔ وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ لڑ رہا ہے اور اور اس میں کابل حکومت شامل ہے۔ بھارت اور افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں۔۔ بھارت اب پاکستان کے خلاف براہ راست جنگ کا بڑا رسک نہیں لے گا۔ بہتر ہو گا کابل دہلی کی بولی نا بولے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش نے گوادر پورٹ کو اہم ترین مقام دلا دیا ہے۔ اب یہ ہم پر ہے کہ ہم اس کا کس انداز سے استعمال کر سکتے ہیں۔ ہمیں جنگی بنیادوں پر اس پر کام کرنا ہو گا۔ ایران سے پابندیاں ختم ہو گئیں تو سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہو گا۔ پائپ لائن بچھ گئی تو پاکستان میں براہ راست ایرانی تیل دستیاب ہو گا۔ پاکستان براہ راست ایران میں تجارت کر سکے گا۔مزید اہم خبریں
-
آبنائے ہرمز کی بندش نے گوادرپورٹ کو اہم ترین مقام دلا دیا، ہمیں اس پر جنگی بنیادوں پرکام کرنا ہوگا
-
ایران جنگ: ترسیلات پر انحصار کرنے والے پاکستانی گھرانے پریشان
-
صدر آصف زرداری کی وفاقی حکومت کو عوام کو مہنگائی میں کمی کیلئے ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت
-
آئی پی پیز کو آئندہ کیلئے دفن کردیا
-
پنجاب حکومت پر واجبات کا بوجھ لادنے کی ذہنیت برداشت نہیں کروں گی، تمام مالی واجبات کلیئر کریں
-
صوبے کے امن، استحکام اور عوامی مفادات کیخلاف ہر اقدام کی بھرپور مخالفت کریں گے
-
قطر سے ایل این جی کی سپلائی بحال ہو گئی
-
اسحاق ڈار کی زیرصدارت نئی وفاقی اور صوبائی یونیورسٹیوں کے قیام اور یونیورسٹی چارٹرز سے متعلق مسودہ قوانین کا جائزہ لیا گیا
-
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر نیٹلی اے بیکر کی ملاقات ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
-
توانائی سیکٹر اصلاحات اہم، آئی پی پیز کو آئندہ کیلئے دفن کردیا، اویس لغاری
-
سردارایازصادق کی معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر مسلح افواج پاکستان اور قوم کو مبارکباد
-
میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراطلاعات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.