Live Updates

ایران سے سستا تیل لانے کی اجازت دی جائے، زرمبادلہ بچے گا اور پیٹرول 300 روپے ملے گا

بلوچستان کے عوام کو ایرانی تیل کی تجارت کی اجازت دیں، حکومت کو فی لیٹر 150 روپے ٹیکس دیں گے، سینیٹر دنیش کمار

پیر 11 مئی 2026 20:25

ایران سے سستا تیل لانے کی اجازت دی جائے، زرمبادلہ بچے گا اور پیٹرول ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2026ء) ایوان بالا میں بلوچستان عوام پارٹی کے سینیٹر دنیش کمار نے ایران سے پٹرولیم مصنوعات کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سوموار کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر دنیش کمار نے کہاکہ پاکستان میں عوام کو کم قیمت پر پٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے کیلئے بلوچستان کے عوام کی خدمات لی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر ایران سے پٹرول لانے کی اجازت دی گئی تو حکومت کو 150روپے ٹیکس ادا کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی 300روپے فی لیٹر تیل فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سب نے دیکھا ہے کہ بلوچستان کے عوام کس طرح ایران سے تیل لاتے ہیں اگر حکومت کی جانب سے کھلی اجازت دی گئی تو پاکستان میں تیل بھی موجود ہوگا اور پاکستان کا زرمبادلہ بھی خرچ نہیں ہوگا کیونکہ ہم مال کے بدلے مال لیں گے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات