Live Updates

ایران کا مسئلہ حل ہونے کے بعدعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر جائیں گی

چینی صدر آبنائے ہرمز کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ چینی جہاز وہاں سے نہیں گزر رہے، میں چینی صدر کا بہت احترام کرتا ہوں امید ہے وہ بھی میرا احترام کریں گے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 مئی 2026 23:17

ایران کا مسئلہ حل ہونے کے بعدعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر جائیں ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 11 مئی 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا مسئلہ حل ہونے کے بعدعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر جائیں گی، چینی صدر آبنائے ہرمز کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ چینی جہاز وہاں سے نہیں گزر رہے، میں چینی صدر کا بہت احترام کرتا ہوں امید ہے وہ بھی میرا احترام کریں گے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر کا بہت احترام کرتا ہوں اور امید ہے کہ وہ میرا احترام کریں گے۔چینی صدر آبنائے ہرمز کے مسئلے کیلئے مدد کرنا چاہتے ہیں، چینی صدر آبنائے ہرمز کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ چینی جہاز وہاں سے نہیں گزر رہے، ایران کا مسئلہ حل ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گر جائیں گی، ایران اگر جوہری ہتھیار حاصل کرلیتا ہے تو ایک گھنٹے میں استعمال کرے گا، ایران کے ساتھ اوباما کی ڈیل ایک بڑی غلطی تھی۔

(جاری ہے)

ایران کی بحری ناکہ بندی ایک شاندار منصوبہ ہے، سابق امریکی صدور کو وہی کرنا چاہیئے تھا جو میں نے ایران کے ساتھ کیا، لیکن ایران پر قابو پانے کا میرا ایک شاندار منصوبہ تھا ۔ایران کی تجاویز احمقانہ ہیں، ایران کی احمقانہ تجاویز کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ ہم نے ایران کے خلاف ایک بڑی فوجی فتح حاصل کی ہے۔ ہمارے پائلٹس کی جوہری تنصیبات پر بمباری ایک اچھا اقدام تھا، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔

کردوں نے مجھے بہت مایوس کیا ہے، ایران میں ایک دھڑا سمجھوتہ چاہتا دوسرا مذاکرات میں رکاوٹ ہے،ہم نے ایرانی جواب کا کئی دن انتظار کیاجو 10منٹ میں تیار ہوسکتا تھا، ایران سے جنگ بندی انتہائی نگہداشت میں ہے۔ ایران نے خلیجی ریاستوں پر حملہ کرکے بڑی اسٹریٹجک غلطی کی۔ ایرانی حکومت نے حالیہ مہینوں میں 40ہزار سے زائد مظاہرین کو قتل کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے فریڈم پراجیکٹ کی وسیع پیمانے پر بحالی پر غور کررہا ہوں، فریڈم پراجیکٹ صرف آبنائے ہرمز عبور کرنے والے بحری جہازوں کے ہمراہ چلنے تک محدود نہیں رہے گا، ایران یقینی طور پر ہتھیار ڈال دے گا، معاہدہ ہونے تک ایران پر دباؤ ڈالتے رہیں گے، ایران کے مذاکرات کاروں نے ایٹمی فضلے کو نکالنے کیلئے ہماری ضرورت کا اقرار کیا۔

ایٹمی فضلے کو نکالنے کیلئے ایران کے پاس ٹیکنالوجی میسر نہیں۔ فریڈم پراجیکٹ کی بحالی کا فیصلہ نہیں کیا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات