
پی سی بی کا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنیکا اعلان
سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے
جمعرات 26 مارچ 2020 22:11

اس سلسلے میں پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔
علاوہ ازیں، پی سی بی کے سینئر منیجرکے عہدے تک کے ملازمین اپنی ماہوار تنخواہ میں سے ایک روز جبکہ جنرل منیجر اور اس سے بڑے عہدے پر موجود ملازمین 2 روز کی تنخواہ فنڈ میں عطیہ کریں گے۔
پی سی بی بطور ادارہ اسٹاف سے اکٹھی ہونے والی رقم کے برابر امداد کرے گا۔ یاد رہیکہ عالمی ادارہِ صحت کورونا وائرس کو ایک عالمی وباء قرار دے چکا ہے۔
احسان مانی، چیئرمین پی سی بی :
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈکی روایت ہے کہ وہ ہر مشکل وقت میں اپنی حکومت کیشانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہماری صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے علاوہ ہیلتھ ورکرز کے لیے یہ ایک مشکل وقت ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ وہ اپنے ہیلتھ ورکرزکی صحت اور کامیابی کے لیے دعاگو ہیں تاکہ ہمارا معاشرہ جلد معمول کے مطابق چل سکے اور اس سلسلے میں پی سی بی نے اپنی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دینے کے لیییہ ایک چھوٹی سی کاوش کی ہے۔
احسان مانی نے کہاانہیں یقین ہے کہ ہمارے معاشرے میں موجوددیگر سخی لوگوں کی طرح پی سی بی کے کئی ملازمین اور کرکٹرز اپنے طور پر حکومتی فنڈ اور دیگر خیراتی اداروں میں عطیات دے رہے ہوں گے۔انہیں امید ہے کہ یہ تمام افرادکورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے طور پر عطیات دینا جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک قوم کی کامیابی کا اندازہ مشکل حالات میں اس کے اتحاد سے لگایا جاتا ہے اور اس مشکل وقت میں ہم سب کو ایک ہوکراس وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔
احسان مانی نے کہاکہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک بار پھر پوری قوم سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرے، انہیں اور ان کے پیاروں کو اس وباء سے محفوظ رکھنے کا واحد راستہ احتیاط ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ہم ایک باہمت قوم ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ہم سب مل کر اس وباء کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی کو پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے عارضی قیام گاہ میں تبدیل کرنے سے متعلق پی سی بی کی پریس ریلیز یہاں موجود ہے۔
پی سی بی کی جانب سے عوام کی آگاہی کے لیے پیغامات یہاں موجود ہیں۔
پی سی بی کی ایڈوائزری برائے صحت:
چھینک، کھانسی، کھانے سے پہلے اور بعد میں اور ٹوائلٹ کے استعمال کے بعد باقاعدگی سے صابن یا الکوحل والے سینیٹائزر سے ہاتھ دھوئیں
چھینکتے وقت ٹشو پیپر یا رومال کا استعمال کریں
ٹشو پیپر یا رومال کے استعمال کے فوری بعد اسے کوڑے دان میں پھینکیں
مصافحہ کرنے یا گلے ملنے سے پرہیز کریں
کھانسنے یاچھینکنے والے افرادسے دور رہیں
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پلاٹس صرف دعوئوں تک محدود رہے، ارشد ندیم کا انعامات سے متعلق انکشاف
-
اکشے کمار کی سٹیڈیم میں موجودگی ایک بار پھر بھارتی ٹیم کی شکست کی وجہ بن گئی
-
بھارتی بیٹر کے آئوٹ ہونے پر سنیل گواسکر کی ڈی آر ایس ٹیکنالوجی پر شدید تنقید
-
جنسی استحصال کیس،بھارتی کرکٹر یش دیال کی گرفتاری پر حکم امتناع جاری
-
خواتین ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے سٹیک ہولڈرز سے رابطے ہیں، رافعہ حیدر
-
’بھارت نے اسے ویزا نہیں دیا، شعیب بشیر نے انہیں جیتنے نہ دیا‘، سوشل میڈیا صارفین کی ہندوستان کی ٹرولنگ
-
گورنرخیبرپختونخوا کاراولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو
-
انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ (بدھ کو )کھیلاجائےگا
-
انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھاٹیسٹ میچ 23جولائی سے مانچسٹر میں شروع ہوگا
-
سری لنکا اوربنگلہ دیش سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ بدھ کوکھیلا جائے گا
-
تین ملکی ٹی 20 سیریز، جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
-
انگلینڈ کو دھچکا، شعیب بشیر بھارت کے خلاف بقیہ ٹیسٹ میچز سے باہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.