اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا مکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 3 اپریل 2020 12:34

اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ زیریں خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ خضدارمیں 6 اور موہنجوداڑو میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت کالام منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔