صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے ٹیلیفون پر کورونا کے مریضوں اور محکمہ صحت کے آفیسران کی خیریت دریافت کی

جمعرات 9 اپریل 2020 18:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے ٹیلیفون پر کورونا کے مریضوں اور محکمہ صحت کے آفیسران کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو صدر آزاد کشمیر نے ٹیلی فون پر بھمبر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر و فوکل پرسن ضلع بھمبر ڈاکٹر وقاص نصر، ڈی ایچ او آفس بھمبر کے جونیئر کلرک اشتیاق احمد کے علاوہ کورونا وائرس کے مرض سے حال ہی میں صحت یاب ہونے والے ایک شہری لیاقت حسین اور کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تعینات محکمہ پولیس کے دو اہلکاروں سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

صدر آزادکشمیر کو کورونا وائرس سے متاثرہ ان اشخاص نے بتایا کہ انھیں کورونا وائرس کی معمولی علامات ہیں اور وہ اپنے آپ کو مکمل طور پر صحت مند محسوس کر رہے ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے کورنا سے متاثرہ تمام شہریوں اور محکمہ صحت کے آفسیران اور اہلکاران کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے علاج معالجہ اور انھیں حفاظتی ساز و سامان مہیا کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔