پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون کے باعث پیدا ہونے والی گھمبیر صورتحال کا نوٹس لے،بھارت کی طرف سے ڈومیسائل قوانین کی خلاف ورزی سے کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہے ،کابل میں گوردوارہ کے بارے میں بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں پاکستان پر الزامات کومسترد کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی گفتگو

جمعرات 9 اپریل 2020 18:13

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون کے باعث پیدا ہونے والی گھمبیر صورتحال کا نوٹس لے،بھارت کی طرف سے ڈومیسائل قوانین کی خلاف ورزی سے کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہے ،کابل میں گوردوارہ کے بارے میں بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں پاکستان پر الزامات کومسترد کرتے ہیں۔

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے میڈیا بریفنگ میں مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرنے اور کشمیریوں کو ادویات اور طبی سہولیات تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 5اگست سے جاری لاک ڈاؤن سے پیداشدہ گھمبیر صورتحال کا نوٹس لے،بھارت کی طرف سے ڈومیسائل قوانین کی خلاف ورزی سے کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہے جبکہ چھ عالمی انسانی حقوق کے اداروں نے اپنی مشترکہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ قیدی رہا کرنے پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کئی ممالک کے وزرا خارجہ سے کورونا وائرس صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے،کورونا وائرس کی صورتحال میں دنیا بھر میں ہمارے سفارتخانے اپنی کمیونٹی کو مسلسل خدمات فراہم کر رہے ہیں،پاکستانی جو مختلف ممالک میں پھنسے ہیں ان کی واپسی کا عمل جاری ہے، بیجنگ میں ہمارے سفارتخانے کے دو افسران جنہوں نے ووہان میں خدمات سرانجام دیں گزشتہ روز واپس اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں،دس اپریل سے ہفتے میں تین دن افغانستان کو ٹرک جانے کی اجازت ہوگی،حکومت پاکستان نے تمام غیرملکیوں کے جن کے پاکستان کے ویزے زائد المعیاد ہورہے تھے ان میں30اپریل تک توسیع کردی ہے۔

انہوںنے کہاکہ کابل میں گوردوارہ کے بارے میں بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں پاکستان پر الزامات کومسترد کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیرخارجہ قریشی نے کئی ممالک کے وزرا خارجہ سے کورونا وائرس صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے،کوویڈ-19کی صورتحال میں دنیا بھر میں ھمارے سفارتخانے اپنی کمیونٹی کو مسلسل خدمات فراہم کر رہے ہیں۔