معروف ماڈل و اداکارہ علیزہ خان چھوٹا پیکٹ بنیں گی

منگل 21 اپریل 2020 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2020ء) ماڈل،اداکارہ و معروف ٹک ٹاکر علیزہ خان ہدائتکار نوید رضاکی نئی اردو فیچرفلم میں مرکزی کردار اداکریں گی۔تفصیلات کے مطابق مصنف ہدائتکار نوید رضا نے علیزہ خان کو اپنی نئی اردو فیچر فلم چھوٹا پیکٹ کے ٹائیٹل رول میں کاسٹ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

اس فلم کے مصنف ،ہدائتکار اور فلمساز نوید رضا ہی ہیں ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ ان دنوں اس فلم کی کہانی لکھی جارہی ہے جو کہ علیزہ خان کو مدنظر رکھ کر لکھی جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس فلم کے گانے بھی ریکارڈ کیئے جائینگے جنہیں گلوکار امتیازعلی،عالیہ عروج اور ذیشان آفتاب گائیں گے۔

نوید رضا نے بتایاکہ علیزہ خان ایک ملٹی ٹیلنٹڈ اداکارہ ہے جس میں تمام تر خوبیاں موجود ہیں بہت جلد ہماری اس فلم کی شوٹنگز کا آغاز کردیا جائیگا اور مجھے یقین ہے کہ فلم بین علیزہ خان کو فلم انڈسٹری میں بھی خوش آمدید کہیں گے۔اداکارہ علیزہ خان کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں فلم انڈسٹری میں ہدائتکار نوید رضاکی زیر ہدایات بننے والی فلم میں کام کررہی ہوں انشا اللہ میں اپنی صلاحیتوں سے ثابت کر دونگی کہ میں واقعی ہی اس کی اہل تھی۔۔

متعلقہ عنوان :