دبئی پولیس نے رینٹ پر گاڑیاں لیکر بیرون ملک فروخت کرنے والے گروہ کے 12 افراد گرفتارکرکے 55کاریں برآمد کر لیں

جمعرات 30 اپریل 2020 14:51

دبئی پولیس نے رینٹ پر گاڑیاں لیکر بیرون ملک فروخت کرنے والے گروہ کے ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2020ء) متحدہ عرب امارات کی پولیس نے رینٹ پر گاڑیاں لے کر بیرون ملک فروخت کرنے والے گینگ کے 12افراد کو گرفتار کرکی6,350,000 درھم مالیت کی 55گاڑیاں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی ریاست اجمان پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل شیخ سلطان بن عبد اللہ النعیمی نے بتایا کہ اس بین الاقامی گینگ نے متحدہ عرب امارات میں رینٹ اے کار کے دفاتر سے کل 83 کاریں چوری کی جن میں سے 17 اندرون ملک اور 38 باہر سے برآمد کرتے ہوئے مختلف قومیتوں کے بارہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید 2 افراد متحدہ عرب امارات سے باہر فرار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاروں کو کنٹینر میں گھریلو سامان کے طور پر نقل و حمل کے دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک بھیج دیا جاتا تھا ۔ واضع رہے کہ دوبئی پولیس کو اس بارے میں پہلی شکایت رواں سال یکم جنوری کو موصول ہوئی تھی جس کی تحقیقات کے لئے سی آئی ڈی کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی تو پتا چلا کہ یہ گینگ کار کرایہ پر لینے والوں میں تقسیم تھا ، دوسرا گروہ جو آدھی قیمت پر کاریں بیچتا اور پھر تیسرا گروہ جو کاروں کو گھریلو سامان کی شکل میں تبدیل کرکے کنٹینروں میں بھیجتا ہے اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔