ٹڈی دل کے سندھ کی فصلوں پر حملے،مدد نہ کرنے پر صوبائی سرکار کا وفاق کے آگے شدید احتجاج کا فیصلہ

پاکستان پہلی مرتبہ تین بڑی آفات جھیل رہا ہے،پہلی کورونا، دوسری ٹڈی دل اور تیسر ی وفاقی حکومت جو دونوں وباؤں کو بڑھا رہی ہے،اسماعیل راہو

جمعہ 1 مئی 2020 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2020ء) ٹڈی دل کے سندھ کی فصلوں پر حملی,مدد نہ کرنے پر صوبائی سرکار نے وفاق سے شدید احتجاج کا فیصلہ ہی, وزیرزراعت اسماعیل راہو نے اپنے ویڈیو بیان میں وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان پہلی مرتبہ تین بڑی آفات جھیل رہا ہی, پہلی کورونا, دوسری ٹڈی دل اور تیسری وفاقی حکومت جو دونوں وباؤں کو بڑھا رہی ہی, نیازی سرکار ھاتھ پے ھاتھ دھر کے بیٹھی ہے، لوگوں کو کورونا اور فصلوں کوٹڈی دل کھا کر ناس کررہی ہی.

اسماعیل راہو نے کہا کہ اتنی بڑی زرعی قومی ایمرجنسی میں وزیراعظم کا کردار فقط ایک تماشبین کارہ گیا ہی, ٹڈی دل انڈیا اور ایران کے راستے بلوچستان سے بڑی تعداد میں سندھ میں داخل ہوچکی ہی,ٹڈی دل کورونا سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگی اورپاکستان قحط کی لپیٹ میں آجائیگا, وفاق ٹڈی دل پر سندھ کی کوئی مددنہیں کررہا, ٹڈی دل کی وجہ سے سندھ کی فصلیں تباھ ہورہی ہیں, اس وقت سندھ سمیت پورے ملک کی زراعت کو ٹڈی دل سے شدیدخطرات لاحق ہیں, جس کا خاتمہ فضائی اسپرے سے ہی ممکن ہی,سندھ کے پاس فضائی جھاز اسپرے کہ لیے نہیں ہے یہ وفاق کا کام ہی, کئی علاقوں میں ٹڈی دل کاخاتمہ کرنے کیلیے سندھ حکو مت اپنے فنڈز سے گاڑیوں کے ذریعے اسپرے کررہی ہی, انہوں نے کہا کہ کورونا کی طرح جب ٹڈی دل ملک میں تباھی مچاٰ چکی ہوگی کیا تب عمران خان آنکھیں کھولیں گی, وفاق کورونا کو ہلکا لے رہا ہی, اس سے بہت ہولناک نتائج ہونگی, عقل کے عاری حکمران کیوں نہیں سمجھتی,اگر ملک کی زراعت کو نقصان ہوا تو پورا ملک بھوک اور افلاس کے نظر ہوجائیگا.

صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کو مدینہ ریاست بنانے والے اعلان کرکے سوگئے ہیں, وفاق کو ایک سال سے خطرے سے آگاہ کررہے ہیں, لیکن کورونا کی طرح ٹڈی دل میں بھی سندھ کو نظر انداز کیا جارہا ہی. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد دیہی آبادی کا انحصار 100% زراعت پر ہی, 40 فیصد شہری آبادی کو بھی کھانے کی ضروری اشیاء زراعت سے ہی سپلاء ہوتی ہیں, لاک ڈاؤن سے بیروزگاری کا رونا رونے والے وزیراعظم کو ٹڈی دل کی وجہ سے اتنی بڑی تباہی نظر نہیں آرہی, سب سے زیادہ زرمبادلہ زرعی اجناس کی برآمد سے ہوتا ہی.�

(جاری ہے)