جی سی یونیورسٹی لاہور میںآن لائن درس قرآن کا آغاز

جمعہ 1 مئی 2020 17:58

لاہور۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں آن لائن درس قرآن کا آغاز کردیا گیا۔فیس بک پر پروفیسر حافظ محمد عظمت نے تقوی کے موضوع پر طلباء کو درس دیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ درس قرآن جی سی یونیورسٹی کی دیرینہ روایت میں شامل ہے اورلاک ڈاون میں بھی درس قرآن آن لائن جاری رہے گا۔

درس قرآن نوجوانوں کی کردار سازی کے لئے لازمی ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ قرآن پاک کی تلاوت کے ساتھ ترجمہ اور تفسیر سمجھنے کی بھی ضرورت ہے۔گورنر پنجاب نے بھی یونیورسٹیز میں قرآن پاک کی تدریس کے احکامات جاری کئیے ہیں۔تقوی پر بات کرتے ہوئے پروفیسر عظمت کا کہنا تھا کہ روضہ کا، رمضان کا،قرآن کاتقویٰ کا پیغام ہے کہ آپس میں ایک دوسروں کے مال باطل طریقوں سے ناجائز طریقوں سے مت کھاؤ،، قوم میں تقویٰ پیدا کردو تو کرپشن ختم ہو سکتی ہے۔ پروفیسر عظمت کا کہنا تھا کہ یہی راستہ ہے ریاست اس کو سمجھے اور تعلیمی اداروں میں تربیتی نظام قرآن کا رائج ہو تاکہ یہ سارے کرپشن کے راستے بند ہوں اور پاکستان بلندیوں کی طرف محو پروازہو۔