پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سٹاف وقت سو کر گزارتا اور اوپر سب اچھا کی رپورٹ دے دیتا ہے، چوہدری لال حسین

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 مئی 2020 18:05

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سٹاف وقت سو کر گزارتا اور اوپر سب اچھا کی رپورٹ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ہماری حکومت نے پنجاب فوڈ اتھارٹی بنا کر لوگوں کو معیاری اشیاء خوردنی مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنائی تھی جس پر ہمارے دور میں عوام کو خاصہ ریلیف ملا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی شہنشاہ تعمیرات چوہدری لال حسین نے آج جہلم شہر کا ایک دورہ کرتے ہوئے عوام کی شکایات سن کر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق اپنی ٹیم کے ہمراہ تمام اشیاء خوردنی معیاری اور کم نرخوں پر عوام کو فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ چیک اور بیلنس کا نظام قائم کیے ہوئے ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ جو کام پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سٹاف نے کرنا ہے وہ شاید اپنا وقت سو کر گزارتے ہیں لیکن جہلم شہر میں اشیاء خوردنی جن میں دودھ، دہی ،گوشت ،بیف ،چکن کے علاوہ دوسری اشیاء شامل ہیں ان کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لوگ برائے نام چیک کرکے معمولی سے جرمانے کرکے اوپر سب اچھا کی رپورٹ دے دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اعلی حکام ان کو ایک جامع حکمت عملی دیں تا کہ مارکیٹ میں غیر صحت مندانہ دودھ ، دہی ،گوشت، بیف اور مٹن کے ساتھ ساتھ دوسری اشیاء خوردنی بھی چیک ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہرضلع میں ڈپٹی کمشنر جہلم کے ماتحت کردیا جائے تا کہ وہ ان کی نگرانی کرکے ان سے بہتر کام کروا سکیں۔