امریکی یونیورسٹی آف پٹس برگ میں کورونا پر اہم تحقیق کرنے والے چینی ماہر پراسرار انداز میں قتل
ڈاکٹر بنگ لیواپنی تحقیق کے نتیجہ میں انتہائی اہم انکشافات کرنے والے تھے
بدھ 6 مئی 2020 20:49
(جاری ہے)
مقامی اخبار پٹس برگ پوسٹ گزٹ کے مطابق گھر میں ڈاکٹر بنگ اپنی اہلیہ کے ساتھ رہتے تھے جو اس واقعہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھیِں ۔
جوڑے کے ہاں اولاد نہیں تھی۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد قاتل گھر سے نکل کر تقریبا ایک سو گز کے فاصلے پر کھڑی اپنی کار کے پاس پہنچا اور خود کو گولی مار دی۔ قاتل ڈاکٹر بنگ لیو کا جاننے والا تھا تاہم قتل کے محرکات کا فوری علم نہیں ہو سکا۔ قاتل نے واردات کے بعد ڈاکٹر بنگ لیو کے گھر سے کوئی چیز نہیں اٹھائی۔ ڈاکٹر بنگ لیو امریکی ریاست پنسلوانیا کی یونیورسٹی آف پٹس برگ میڈیکل سینٹر کے کمپیوٹیشنل اینڈ سسٹمز بائیولوجی ڈیپارٹمنٹ میں ریسرچ اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔یونیورسٹی کی طرف سے ان کی موت پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر بنگ لیو کورونا وائرس (ایس اے آر ایس سی او وی۔ ٹو) سے انفیکشن کا باعث بننے والے سیلولر مکینزم اور اس انفیکشن کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے سیلولر بیسز بارے اپنی تحقیق کے دوران حاصل ہونے والی اہم معلومات کا انکشاف کرنے والے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر بنگ لیو کی سائنسی مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تحقیق پر کام جاری رکھا جائے گا۔ڈاکٹر لیو کا تعلق چین سے تھا۔ انہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کر رکھی تھی۔ انہوں نے پوسٹ ڈاکٹریٹ سٹڈیز پٹس برگ کی معروف کارنیگی میلن یونیورسٹی سے مکمل کی تھیں۔یونیورسٹی آف پٹس برگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر بنگ لیو تحقیق کے شعبہ کی ایک معروف شخصیت ، انتہائی زہین انسان تھے اور وہ اپنے ساتھیوں میں بے حد مقبول تھے۔وہ گذشتہ چھ سال سے یونیورسٹی آف پٹس برگ سے وابستہ تھے اور اس عرصہ کے دوران انہوں نے ایک کتاب اور 40 سے زیادہ مقالات تحریر کئے تھے۔ ان کے ایک ساتھ ڈاکٹر آئیوٹ بہار کے مطابق اگرچہ ڈاکٹر بنگ لیو کو کورونا وائرس پر تحقیق میں تھوڑا ہی عرصہ ہوا تھا تاہم انہوں نے اپنی تحقیق کے دوران کورونا وائرس بارے انتہائی دلچسپ نتائج حاصل کرنا شروع کر دیئے تھے۔ ڈاکٹر بنک لیو کی بیوہ اس وقت چین میں ڈاکٹر بنگ لیو کے والدین کے پاس مقیم ہیں۔ یونیورسٹی آف پٹس برگ میڈیکل سنیٹر ایک بڑا ادارہ ہے جس کے تحت چلنے والے ہسپتالوں کی تعداد 40 اور دیگر طبی مراکز کی تعداد 700 ہے۔ ادارے کے ملازمین کی تعداد 87 ہزار ہے۔۔مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.