ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 8 مئی 2020 22:09

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، بالائی خیبرپختونخوا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 46، جیکب آباد اور چھور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔